تنخواہ دار طبقہ سب سے بڑا ٹیکس دہندہ، 633 ارب روپے قومی خزانے میں جمع

image

گزشتہ مالی سال 2025-26 کے دوران تنخواہ دار طبقے نے 633 ارب روپے انکم ٹیکس ادا کیا، جو برآمد کنندگان، جائیداد کے فروخت کنندگان اور ریٹیل شعبے سے حاصل ہونے والے مجموعی ٹیکس سے بھی زیادہ ہے۔

ایف بی آر کے عبوری اعداد و شمار کے مطابق برآمد کنندگان سے 174 ارب روپے، جائیداد کے فروخت کنندگان سے 191 ارب روپے جبکہ ریٹیل شعبے سے 70 ارب روپے ٹیکس وصول کیا گیا۔ گزشتہ مالی سال میں ایف بی آر نے مجموعی طور پر 13 ہزار 10 ارب روپے کی ٹیکس وصولی کی۔

نئے مالی سال کے لیے ایف بی آر نے 15 ہزار 264 ارب روپے ٹیکس وصولی کا ہدف مقرر کیا ہے۔ حکومت نے تنخواہ دار طبقے اور برآمد کنندگان کو ٹیکس ریلیف دینے کے ساتھ ٹیکس افسران اور شہریوں کے درمیان براہِ راست رابطہ ختم کرنے کا بھی فیصلہ کیا ہے۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US