پیٹرولیم قیمتوں میں معمولی کمی پر جماعتِ اسلامی کا شدید ردعمل

image

امیرِ جماعتِ اسلامی حافظ نعیم الرحمٰن نے حکومت کی جانب سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں معمولی کمی کے اعلان کو عوام دشمن فیصلہ قرار دیتے ہوئے اسے مسترد کر دیا۔

اپنے بیان میں حافظ نعیم الرحمٰن نے کہا کہ عالمی مارکیٹ میں تیل کی قیمتیں جنگ سے پہلے کی سطح پر آ چکی ہیں، اس کے باوجود حکومت نے پیٹرول اور ڈیزل کی قیمت میں صرف ایک روپے 97 پیسے فی لیٹر کمی کر کے عوام کو حقیقی ریلیف دینے سے گریز کیا ہے۔

انہوں نے حکومت پر عوام کے حق پر ڈاکا ڈالنے کا الزام عائد کرتے ہوئے اعلان کیا کہ جماعتِ اسلامی آئندہ 48 گھنٹوں کے دوران پیٹرولیم قیمتوں میں خاطر خواہ کمی کے مطالبے کے لیے ملک گیر احتجاجی مظاہروں کا اعلان کرے گی۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US