وفاقی حکومت نے پیٹرولیم لیوی کی شرح میں ردوبدل کر دیا

image

وفاقی حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات پر عائد پیٹرولیم لیوی کی شرح میں ردوبدل کرتے ہوئے نیا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرول پر پیٹرولیم لیوی میں 6 روپے 22 پیسے فی لیٹر اضافہ کیا گیا ہے، جس کے بعد پیٹرول پر لیوی کی نئی شرح 70 روپے 36 پیسے فی لیٹر ہو گئی ہے۔

دوسری جانب ہائی اسپیڈ ڈیزل پر پیٹرولیم لیوی میں 6 روپے 22 پیسے فی لیٹر کمی کی گئی ہے، جس کے بعد ڈیزل پر لیوی 70 روپے 82 پیسے فی لیٹر مقرر کر دی گئی ہے۔

حکومت کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق مٹی کے تیل پر پیٹرولیم لیوی کی شرح 20 روپے 36 پیسے فی لیٹر برقرار رکھی گئی ہے، جبکہ پیٹرولیم مصنوعات پر عائد 5 روپے فی لیٹر کاربن لیوی میں بھی کوئی تبدیلی نہیں کی گئی۔نوٹیفکیشن کے مطابق نئی شرحوں کا اطلاق فوری طور پر نافذ العمل ہوگا۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US