راولپنڈی: ریسکیو 1122 کی ایمبولینس میں خاتون نے بچے کو جنم دے دیا

image

راولپنڈی میں ریسکیو 1122 کی بروقت کارروائی کے دوران ایک حاملہ خاتون نے اسپتال پہنچنے سے قبل ایمبولینس میں ہی بچے کو جنم دے دیا۔

ریسکیو حکام کے مطابق اطلاع موصول ہوتے ہی ریسکیو 1122 کی ٹیم فوری طور پر خاتون کے گھر پہنچی اور اسے اسپتال منتقل کرنے کے لیے ایمبولینس میں سوار کیا۔ تاہم راستے میں خاتون کی حالت تشویشناک ہونے پر ریسکیو اہلکاروں نے پیشہ ورانہ مہارت کا مظاہرہ کرتے ہوئے ایمبولینس کے اندر ہی کامیابی سے ڈیلیوری کروا دی۔

ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ ابتدائی طبی امداد فراہم کرنے کے بعد ماں اور نومولود کو مزید علاج اور نگہداشت کے لیے بینظیر بھٹو اسپتال منتقل کردیا گیا، جہاں دونوں کی حالت اطمینان بخش بتائی جا رہی ہے۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US