بلوچستان نیشنل پارٹی (مینگل) کے سربراہ سردار اختر مینگل نے قومی اسمبلی کی رکنیت سے استعفیٰ دینے کے بعد بطور رکن اسمبلی حاصل کی گئی تمام مالی مراعات واپس کردیں۔
ذرائع کے مطابق سردار اختر مینگل نے قومی اسمبلی سیکریٹریٹ کو 78 لاکھ 92 ہزار روپے کا چیک ارسال کیا، جس کی وصولی کی تصدیق بھی قومی اسمبلی سیکریٹریٹ کی جانب سے کردی گئی ہے۔
یاد رہے کہ سردار اختر مینگل نے 3 ستمبر 2024 کو این اے-256 خضدار سے قومی اسمبلی کی نشست سے استعفیٰ دیا تھا۔ بعدازاں اسپیکر قومی اسمبلی نے 11 فروری 2026 کو ان کا استعفیٰ منظور کرتے ہوئے اسے 3 ستمبر 2024 سے مؤثر قرار دیا۔
استعفیٰ مؤثر ہونے کے بعد بطور رکن قومی اسمبلی انہیں حاصل تمام مالی مراعات اور سہولیات واپس لے لی گئی ہیں، جبکہ انہوں نے بھی ان مراعات کی مد میں واجب الادا 78 لاکھ 92 ہزار روپے قومی اسمبلی سیکریٹریٹ کو واپس کردیے ہیں۔