کراچی میں تیز ہوائیں اور بوندا باندی کا امکان

image

محکمہ موسمیات نے آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران کراچی میں گرم اور مرطوب موسم رہنے کی پیش گوئی کی ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی کے مختلف علاقوں میں کہیں کہیں ہلکی بوندا باندی جبکہ بعض مقامات پر تیز ہوائیں بھی چل سکتی ہیں۔

آج شہر کا زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 34 سے 36 ڈگری سینٹی گریڈ کے درمیان رہنے کا امکان ہے۔ اس وقت ہوا میں نمی کا تناسب 75 فیصد ریکارڈ کیا گیا ہے جبکہ سمندری ہوائیں 18 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چل رہی ہیں۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US