وزیراعظم سے گلگت بلتستان کے ارکانِ اسمبلی کی ملاقات، ترقیاتی منصوبوں پر تبادلہ خیال

image

وزیراعظم محمد شہباز شریف سے گلگت بلتستان اسمبلی کے مسلم لیگ (ن) کے ارکان نے ملاقات کی، جس میں علاقے کی ترقی، عوامی مسائل اور جاری ترقیاتی منصوبوں پر تفصیلی گفتگو کی گئی۔

اس موقع پر وزیراعظم نے کہا کہ گلگت بلتستان کی تعمیر و ترقی وفاقی حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہے اور وہاں بنیادی ڈھانچے، سیاحت، صحت اور روزگار کی فراہمی پر خصوصی توجہ دی جا رہی ہے۔

انہوں نے بتایا کہ گلگت بلتستان میں چار دانش اسکولوں کی تعمیر آخری مراحل میں ہے جہاں آئندہ سال تعلیمی سرگرمیاں شروع ہو جائیں گی، جبکہ شمسی توانائی سے 100 میگاواٹ بجلی کی پیداوار اور گلیشیائی جھیلوں کے پھٹنے کے خطرات سے نمٹنے کے لیے پیشگی اطلاع کے نظام پر کام جاری ہے۔

وزیراعظم نے ارکان اسمبلی کی تجاویز کا جائزہ لینے کے لیے نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کی سربراہی میں ایک اعلیٰ سطح کی کمیٹی بھی تشکیل دے دی ہے۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US