کراچی میں تیز ہواؤں اور ہلکی بوندا باندی کا امکان، موسم خوشگوار رہنے کی پیشگوئی

image

محکمہ موسمیات نے آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران شہر میں تیز ہوائیں چلنے اور مختلف علاقوں میں ہلکی بوندا باندی کا امکان ظاہر کیا ہے۔ محکمہ کے مطابق اس دوران مطلع جزوی طور پر ابر آلود رہے گا جبکہ موسم مرطوب رہنے کی توقع ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 33 سے 35 ڈگری سینٹی گریڈ کے درمیان رہنے کا امکان ہے، جبکہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کم سے کم درجہ حرارت 28.5 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

رپورٹ کے مطابق ہوا میں نمی کا تناسب 78 فیصد ہے، جبکہ سمندر کی جانب سے 18 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوائیں چل رہی ہیں، جس کے باعث گرمی کی شدت میں کچھ کمی محسوس کی جا سکتی ہے۔

محکمہ موسمیات نے شہریوں کو غیر ضروری سفر کے دوران احتیاط برتنے، بارش کی صورت میں محفوظ مقامات پر رہنے اور موسم کی تازہ ترین صورتحال سے آگاہ رہنے کی ہدایت کی ہے۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US