کراچی کے علاقے نیا ناظم آباد کے قریب منگھو پیر روڈ پر عمارت کا کچھ حصہ گرنے سے ایک شخص جاں بحق اور 4 افراد زخمی ہوگئے، زخمیوں کو اسپتال منتقل کردیا گیا۔
ریسکیو حکام کے مطابق جائے حادثہ پر امدادی کارروائی مکمل کرلی گئی ہے اور ملبے تلے مزید کسی شخص کے دبے ہونے کا خدشہ نہیں۔
دوسری جانب وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی سے رپورٹ طلب کرلی ہے اور حادثے کی وجوہات اور ممکنہ غفلت سے متعلق تفصیلات پیش کرنے کی ہدایت کی ہے۔