سندھ ہائی کورٹ نے محکمہ خوراک کو نجی گوداموں پر چھاپوں سے روک دیا

image

سندھ ہائی کورٹ کے سکھر بینچ نے محکمہ خوراک کو نجی گوداموں پر چھاپے مارنے، گندم ضبط کرنے اور گودام سیل کرنے سے روک دیا ہے۔

فلور ملز مالکان کی جانب سے دائر درخواست کی سماعت کے دوران درخواست گزار کے وکیل ایڈووکیٹ قربان ملانو نے مؤقف اختیار کیا کہ محکمہ خوراک نے گندم کی خریداری کے سیزن میں فصل نہیں خریدی، تاہم اب نجی افراد کی خریدی گئی گندم کے خلاف کارروائیاں کی جارہی ہیں۔

درخواست گزار کے وکیل نے عدالت کو بتایا کہ حکومتی سطح پر گندم کی بروقت خریداری نہ ہونے کے باعث کاشتکاروں کو مالی نقصان اٹھانا پڑا، جبکہ اب نجی شعبے کی خریدی گئی گندم کو بھی ضبط کیا جا رہا ہے، جو غیرمنصفانہ اقدام ہے۔

دلائل سننے کے بعد سندھ ہائی کورٹ نے محکمہ خوراک کو حکم دیا کہ نجی افراد کی گندم نہ اٹھائی جائے اور نہ ہی ان کے گودام سیل کیے جائیں۔

عدالت نے کیس کی مزید سماعت 4 اگست تک ملتوی کرتے ہوئے فریقین سے آئندہ سماعت پر مزید جواب طلب کرلیا۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US