رحیم یار خان: کھلے مین ہول میں بچہ گر کر جاں بحق، اہلخانہ غم سے نڈھال

image

رحیم یار خان رحمت نیازی کالونی میں کھلے مین ہول میں گرنے سے 3 سالہ معصوم بچہ جاں بحق ہوگیا، جبکہ واقعے پر علاقے میں سوگ کی فضا چھا گئی۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق بچہ گھر کے باہر کھیل رہا تھا کہ ٹوٹے ہوئے ڈھکن والے کھلے مین ہول میں اچانک گرگیا۔ مین ہول میں گرنے کے باعث اس کا دم گھٹ گیا اور اس کی حالت تشویشناک ہوگئی۔

ریسکیو اہلکاروں نے بچے کو فوری طور پر شیخ زید اسپتال منتقل کیا، تاہم ڈاکٹرز کی کوششوں کے باوجود وہ جانبر نہ ہوسکا۔

معصوم بچے کی ہلاکت پر اہل خانہ غم سے نڈھال ہیں، جبکہ واقعے کے بعد علاقے میں افسوس اور غم کی لہر دوڑ گئی۔

دریں اثنا، ڈپٹی کمشنر رحیم یار خان نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے متعلقہ حکام سے فوری رپورٹ طلب کرلی ہے۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US