پی ٹی آئی کے بانی رہنما اکبر ایس بابر متحرک، رابطہ مہم شروع کرنے کا اعلان

image

پاکستان تحریک انصاف کے بانی رہنما اکبر ایس بابر نے پارٹی کے بانی اور دیرینہ کارکنوں سے رابطہ مہم شروع کرنے کا اعلان کرتے ہوئے آئندہ کے لائحہ عمل کے لیے مشاورت کا آغاز کر دیا ہے۔

ذرائع کے مطابق اکبر ایس بابر پارٹی کے بانی اراکین امین ذکی، رانا سہیل، رانا جلیل اور حنیف راجپوت سمیت دیگر رہنماؤں کا اجلاس بلانے کے لیے بھی متحرک ہو گئے ہیں، جس میں پارٹی کی موجودہ صورتحال اور مستقبل کی حکمت عملی پر غور کیا جائے گا۔

اکبر ایس بابر نے اپنے بیان میں کہا کہ پاکستان تحریک انصاف کا قیام ملک کو سیاسی اور دیگر قبضہ مافیا سے نجات دلانے کے مقصد سے عمل میں آیا تھا، تاہم ان کے بقول آج پارٹی خود سیاسی قبضہ مافیا کی گرفت میں آ چکی ہے۔

انہوں نے کہا کہ پارٹی کے مخلص، نظریاتی اور بانی کارکنوں کو ایک پلیٹ فارم پر جمع کرنے کی ضرورت ہے تاکہ تحریک انصاف کو اس کے بنیادی نظریات اور مقاصد کے مطابق آگے بڑھایا جا سکے۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US