افواجِ پاکستان ہماری ریڈ لائن ہیں، فوج کے خلاف بیان بازی ناقابلِ قبول ہے: بلاول بھٹو زرداری

image

پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ افواجِ پاکستان ملک کی ”ریڈ لائن“ ہیں اور کسی کو بھی فوج یا اس کے اہلکاروں کے خلاف بیان بازی نہیں کرنی چاہیے۔

ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ پاکستان کے دشمن ملک کے اندرونی اختلافات سے فائدہ اٹھانے کے مواقع تلاش کر رہے ہیں، اس لیے سیاسی رہنماؤں، کارکنوں اور پالیسی سازوں کو ذمہ داری کا مظاہرہ کرتے ہوئے محتاط انداز میں گفتگو کرنی چاہیے۔

انہوں نے کہا کہ بھارتی وزیراعظم نریندر مودی سندھ طاس معاہدے کو سیاسی ہتھیار کے طور پر استعمال کر رہے ہیں، تاہم پاکستان نہ دباؤ میں آئے گا اور نہ ہی کسی قسم کی بلیک میلنگ قبول کرے گا۔

کراچی کی سیاسی صورتحال کا حوالہ دیتے ہوئے بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ وہ 1990 کی دہائی کی سیاست کی واپسی نہیں چاہتے۔ انہوں نے الزام عائد کیا کہ متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) کے بانی کی سیاست نے کراچی کے عوام کو مشکلات سے دوچار کیا۔

بلاول بھٹو زرداری نے اس عزم کا اظہار کیا کہ پاکستان کے قومی مفادات، ریاستی اداروں اور عوام کے اتحاد کے تحفظ کے لیے تمام سیاسی قوتوں کو ذمہ دارانہ کردار ادا کرنا ہوگا۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US