ضلع کرم میں فیڈرل کانسٹیبلری کی چوکی پر حملہ، 7 اہلکار زخمی، ایک حملہ آور مارا گیا

image

خیبر پختونخوا کے ضلع کرم کے علاقے شلوزان تنگی میں فیڈرل کانسٹیبلری کی ایک چوکی پر مسلح افراد نے حملہ کردیا، جس کے نتیجے میں 7 اہلکار زخمی ہوگئے۔

پولیس کے مطابق حملے کے فوراً بعد فیڈرل کانسٹیبلری کے اہلکاروں نے بھرپور جوابی کارروائی کی، جس کے دوران ایک حملہ آور ہلاک جبکہ متعدد دیگر زخمی ہوگئے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ حملہ آور اپنے ہلاک ہونے والے ساتھی کی لاش موقع پر ہی چھوڑ کر فرار ہوگئے، جبکہ زخمی اہلکاروں کو طبی امداد کے لیے قریبی اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

واقعے کے بعد سیکیورٹی فورسز نے علاقے میں سرچ آپریشن شروع کردیا ہے اور فرار ہونے والے حملہ آوروں کی تلاش جاری ہے۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US