پاکستان ریلوے نے لاہور اور پاک پتن کے درمیان قصور کے راستے چلنے والی بلھے شاہ پسنجر ٹرین کو 17 جولائی 2026 سے دوبارہ بحال کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔
ریلوے حکام کے مطابق 257 اپ بلھے شاہ پسنجر پاک پتن ریلوے اسٹیشن سے صبح 5 بجے روانہ ہوگی اور قصور، رائیونڈ سمیت مختلف اسٹیشنوں سے گزرتے ہوئے صبح 10 بج کر 50 منٹ پر لاہور پہنچے گی۔
اسی طرح 258 ڈاؤن بلھے شاہ پسنجر لاہور سے شام 4 بجے روانہ ہوگی اور قصور و رائیونڈ کے راستے رات 9 بج کر 30 منٹ پر پاک پتن ریلوے اسٹیشن پہنچے گی۔
پاکستان ریلوے کے مطابق ٹرین پانچ اکانومی کلاس کوچز اور ایک پاور وین پر مشتمل ہوگی۔ حکام کا کہنا ہے کہ اس سروس کی بحالی سے لاہور، قصور، رائیونڈ، پاک پتن اور درمیان کے علاقوں کے مسافروں کو آمدورفت کی بہتر اور سہل سفری سہولت میسر آئے گی۔