گڈز ٹرانسپورٹرز کا کرایوں میں 15 فیصد اضافے کا اعلان، مطالبات منظور نہ ہونے پر ہڑتال کی دھمکی

image

گڈز ٹرانسپورٹرز نے بڑھتے ہوئے آپریشنل اخراجات کے باعث مال برداری کے کرایوں میں 15 فیصد اضافے کا اعلان کرتے ہوئے حکومت کو مطالبات کی منظوری کے لیے الٹی میٹم دے دیا ہے۔

گڈز ٹرانسپورٹ الائنس کے صدر ملک شہزاد اعوان نے کہا ہے کہ اگر حکومت نے ٹول ٹیکس اور ودہولڈنگ ٹیکس واپس نہ لیے تو ملک بھر میں پہیہ جام ہڑتال کی جائے گی۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ ٹرانسپورٹ سیکٹر کو فوری ریلیف فراہم کیا جائے تاکہ کاروباری سرگرمیاں متاثر نہ ہوں۔

ملک شہزاد اعوان کا کہنا تھا کہ حکومتی پالیسیوں اور بڑھتے ہوئے اخراجات کے باعث گاڑیاں چلانا مشکل ہو گیا ہے، جبکہ ٹرانسپورٹ کا شعبہ شدید مالی دباؤ کا شکار ہے۔ انہوں نے کہا کہ اگر مطالبات تسلیم نہ کیے گئے تو ملک گیر ہڑتال سمیت آئندہ کے لائحہ عمل کا اعلان کیا جائے گا۔

انہوں نے مزید کہا کہ سپلائی چین کو برقرار رکھنے کے لیے حکومت کو فوری اور مؤثر اقدامات کرنا ہوں گے۔ ان کے مطابق دسمبر میں حکومت کی جانب سے کیے گئے وعدوں پر تاحال عمل درآمد نہیں ہوا، جس کے باعث ٹرانسپورٹرز میں شدید تشویش پائی جاتی ہے۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US