الیکشن کمیشن نے سیاسی جماعتوں سے 29 اگست تک مالی گوشوارے طلب کرلیے

image

الیکشن کمیشن آف پاکستان (ای سی پی) نے ملک کی تمام رجسٹرڈ سیاسی جماعتوں کو ہدایت کی ہے کہ وہ مالی سال 2025-26 کے مالی گوشوارے 29 اگست تک جمع کرائیں۔

الیکشن کمیشن کے مطابق تمام جماعتیں اپنے مالی حسابات مقررہ فارم-ڈی پر جمع کرانے کی پابند ہوں گی۔ گوشواروں کے ساتھ چارٹرڈ اکاؤنٹنٹ کی آڈٹ رپورٹ منسلک کرنا لازمی ہوگا، جبکہ ہر سیاسی جماعت کے سربراہ کو یہ سرٹیفکیٹ بھی دینا ہوگا کہ جماعت نے کوئی ممنوعہ فنڈنگ وصول نہیں کی۔

ای سی پی نے واضح کیا ہے کہ فارم-ڈی میں کسی بھی قسم کی اوور رائٹنگ قابل قبول نہیں ہوگی۔ اس کے علاوہ سیاسی جماعتوں کو یکم جولائی 2025 سے 30 جون 2026 تک کی تمام متعلقہ بینک سٹیٹمنٹس بھی مالی گوشواروں کے ساتھ جمع کرانا ہوں گی۔

الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ مقررہ مدت کے اندر تمام دستاویزات مکمل اور ضوابط کے مطابق جمع کرانا سیاسی جماعتوں کی ذمہ داری ہے۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US