نالہ لئی میں ڈوبنے والے 6 سالہ محمد زاہد کی تلاش تیسرے روز بھی جاری، ریسکیو ٹیمیں متحرک

image

راولپنڈی نالہ لئی میں ڈوبنے والے 6 سالہ محمد زاہد کی تلاش کے لیے ریسکیو 1122 کا سرچ آپریشن تیسرے روز بھی جاری ہے۔ بچے کی تلاش کے لیے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لائے جا رہے ہیں۔

ریسکیو حکام کے مطابق مؤثر انداز میں سرچ آپریشن جاری رکھنے کے لیے نالہ لئی کو تین مختلف سیکٹرز میں تقسیم کیا گیا ہے، جہاں خصوصی واٹر ریسکیو ٹیمیں اسکوبا ڈائیونگ، بوٹ سرچ اور لائن سرچ کے ذریعے بچے کی تلاش میں مصروف ہیں۔

حکام کا کہنا ہے کہ سرچ آپریشن میں تربیت یافتہ اہلکار نالہ لئی کے مختلف مقامات پر مسلسل کارروائیاں کر رہے ہیں تاکہ بچے کا جلد از جلد سراغ لگایا جا سکے۔

واضح رہے کہ سرچ آپریشن کے پہلے روز نالہ لئی سے 36 سالہ مہربان خان کی لاش برآمد کرلی گئی تھی، جبکہ 6 سالہ محمد زاہد کی تلاش تاحال جاری ہے۔ ریسکیو 1122 کا کہنا ہے کہ بچے کی تلاش تک آپریشن بلا تعطل جاری رکھا جائے گا۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US