وادیٔ کاغان میں لینڈ سلائیڈنگ، ناران۔خجل کھڈ روڈ ہر قسم کی ٹریفک کے لیے بند

image

وادیٔ کاغان میں مسلسل بارشوں کے باعث سہوچ کے مقام پر شدید لینڈ سلائیڈنگ کے نتیجے میں ناران۔خجل کھڈ روڈ ہر قسم کی ٹریفک کے لیے بند کردی گئی، جس سے علاقے میں آمدورفت معطل ہوگئی۔

کاغان ڈیولپمنٹ اتھارٹی (KDA) کے مطابق برساتی نالے میں طغیانی اور بھاری لینڈ سلائیڈنگ کے باعث سڑک کو شدید نقصان پہنچا، جس کے پیش نظر عوام کی حفاظت کے لیے ٹریفک عارضی طور پر روک دی گئی ہے۔

انتظامیہ کا کہنا ہے کہ سڑک کی بحالی اور ملبہ ہٹانے کے لیے فوری طور پر بھاری مشینری متاثرہ مقام کی جانب روانہ کردی گئی ہے، جبکہ بحالی کا کام جلد شروع کیا جائے گا تاکہ ٹریفک کی روانی بحال کی جاسکے۔

دوسری جانب ضلعی انتظامیہ کے مطابق کاغان کے علاقے سیری نالہ میں ایک بار پھر طغیانی آئی ہے، جس کے باعث ہونے والے نقصانات کا تخمینہ لگایا جا رہا ہے۔ حکام نے سیاحوں اور مقامی افراد سے اپیل کی ہے کہ وہ غیر ضروری سفر سے گریز کریں اور انتظامیہ کی جانب سے جاری کردہ ہدایات پر عمل کریں۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US