اسلام آباد: ایران کے وزیر داخلہ کی طلال چوہدری کے ہمراہ پولیس لائنز آمد، شاندار پریڈ کا انعقاد

image

ایرانی وزیر داخلہ اسکندر مومنی کی اسلام آباد میں پولیس لائنز آمد کے موقع پر ان کے اعزاز میں شاندار اور پروقار پریڈ کا انعقاد کیا گیا۔

ایران کے وزیر داخلہ اسکندر مومنی، پاکستان کے وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چوہدری کے ہمراہ پولیس لائنز پہنچے۔

پریڈ گراؤنڈ آمد پر ایرانی وزیر داخلہ کا انتہائی پرتپاک اور شاندار استقبال کیا گیا۔ اس موقع پر پولیس کے چاق و چوبند دستے نے معزز مہمان کو سلامی پیش کی، جبکہ تقریب میں اعلیٰ حکام کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US