گلگت بلتستان میں 12 رکنی صوبائی کابینہ کی تشکیل کی منظوری

image

گورنر گلگت بلتستان سید مہدی شاہ نے وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان کی سفارش پر 12 رکنی صوبائی کابینہ کی تشکیل کی سمری کی منظوری دے دی، جس کے بعد نئی کابینہ کی تشکیل کا عمل حتمی مرحلے میں داخل ہو گیا ہے۔

منظور شدہ کابینہ میں بلتستان ڈویژن سے پانچ، گلگت ڈویژن سے پانچ جبکہ دیامر۔استور ڈویژن سے دو وزراء کو شامل کیا گیا ہے تاکہ تمام اہم علاقوں کو مناسب نمائندگی دی جا سکے۔

گورنر کی منظوری کے بعد کابینہ ڈویژن جلد نئی صوبائی کابینہ کی تشکیل کا باضابطہ نوٹیفکیشن جاری کرے گا جس کے بعد وزراء اپنے عہدوں کا حلف اٹھائیں گے اور سرکاری ذمہ داریاں سنبھالیں گے۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US