امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے ایران پر مجوزہ حملہ روکنے کے اعلان کے بعد عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں نمایاں کمی ریکارڈ کی گئی۔
خبر رساں ادارے رائٹرز کے مطابق برینٹ خام تیل کی قیمت 4.08 ڈالر کمی کے بعد 83.85 ڈالر فی بیرل جبکہ امریکی ویسٹ ٹیکساس انٹرمیڈیٹ (WTI) خام تیل 4.01 ڈالر سستا ہو کر 80.66 ڈالر فی بیرل پر آ گیا۔
یاد رہے کہ گزشتہ ماہ امریکا اور ایران کے درمیان کشیدگی بڑھنے اور عمان کے قریب آئل ٹینکرز پر حملوں کے بعد عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں 20 فیصد سے زائد اضافہ دیکھا گیا تھا۔