پاکستانی شہریوں کے لیے خوش آئند خبر سامنے آئی ہے کیونکہ امریکا کے مستقل کیے گئے 2025 ویزا بانڈ پائلٹ پروگرام میں پاکستان کو شامل نہیں کیا گیا جس کے باعث پاکستانی درخواست گزاروں پر 20 ہزار امریکی ڈالر تک کی قابلِ واپسی مالی ضمانت لاگو نہیں ہوگی۔
بین الاقوامی آن لائن جریدے کے مطابق اس پروگرام میں بنگلادیش، نیپال اور متعدد افریقی ممالک سمیت تقریباً 50 ممالک شامل ہیں جبکہ پاکستان، بھارت، افغانستان اور ایران اس فہرست کا حصہ نہیں ہیں۔
نئے قواعد کے تحت شامل ممالک کے کاروباری اور سیاحتی ویزا درخواست گزاروں کے لیے قابلِ واپسی ویزا بانڈ کی حد 15 ہزار سے بڑھا کر 20 ہزار ڈالر کر دی گئی ہے۔