ایپل کے پہلے فولڈ ایبل اسمارٹ فون اور آئی فون 18 سیریز کی رونمائی کا اعلان

image

ایپل نے اپنے نئے ڈیوائسز متعارف کرانے کی تاریخ کا باقاعدہ اعلان کردیا ہے اور اس سال کمپنی اپنے روایتی طریقہ کار میں بڑی تبدیلیاں کر رہی ہے۔

9 ستمبر کو منعقد ہونے والے ایونٹ میں آئی فون 18 اور آئی فون 18 پرو میکس کے ساتھ کمپنی کا پہلا فولڈ ایبل اسمارٹ فون 'آئی فون الٹرا' کے نام سے پیش کیے جانے کا امکان ہے۔

اس کے علاوہ ایونٹ میں ایپل واچ سیریز 12، ایپل واچ الٹرا، ہوم پوڈ منی، آئی پوڈ اور ایپل ٹی وی بھی متعارف کرائے جا سکتے ہیں، جبکہ اسٹینڈرڈ آئی فون 18 اور آئی فون ایئر 2 کو 2027 کے آغاز میں پیش کیے جانے کی توقع ہے۔

قیمتوں کی بات کی جائے تو فولڈ ایبل آئی فون کمپنی کا سب سے مہنگا ہینڈ سیٹ ہوگا جس کی قیمت 2,000 ڈالرز سے زائد ہوسکتی ہے۔

رپورٹس کے مطابق ریم (RAM) اور دیگر چپس کی لاگت میں اضافے کے باعث اس سال آئی فون 18 پرو سیریز کی قیمتوں میں بھی ممکنہ طور پر 100 ڈالرز کا اضافہ کیا جائے گا، جس سے آئی فون 18 پرو کی ابتدائی قیمت 1,099 ڈالرز کے بجائے 1,199 ڈالرز ہونے کا امکان ہے۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US