زمین کے لیے خون کا رشتہ قربان! بھائی کی فائرنگ سے 8 ماہ کی حاملہ بہن قتل

image

مظفرگڑھ میں وراثتی زمین کے تنازع نے ایک اور گھر اجاڑ دیا، مظفرگڑھ میں بھائی نے 4 کنال زمین اپنے نام نہ کرانے پر 8 ماہ کی حاملہ بہن کو گولی مار کر قتل کردیا۔

پولیس کے مطابق مقتولہ ممتاز مائی ایک بچے کی ماں اور 8 ماہ کی حاملہ تھی۔ پولیس نے واقعے کا مقدمہ مقتولہ کی ساس کی مدعیت میں تھانہ جتوئی میں درج کرلیا ہے۔

ایف آئی آر کے متن کے مطابق مقتولہ اپنے بھائی کے لیے دکان سے کولڈ ڈرنک لے کر آئی جسے پینے کے بعد ملزم نے بہن سے زمین کی منتقلی کا مطالبہ کیا اور انکار پر فائرنگ کردی۔

مقتولہ کا شوہر محنت مزدوری کے لیے سعودی عرب میں مقیم ہے جبکہ ملزم کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US