ترک مسلح افواج کے یوم فتح کی 104ویں سالگرہ پر جی ایچ کیو راولپنڈی میں تقریب منعقد ہوئی۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق تقریب میں پاکستان اور ترکیہ کے درمیان برادرانہ تعلقات اور قریبی دوطرفہ روابط کو اجاگر کیا گیا، پاک ترک تعلقات مشترکہ اقدار، باہمی احترام اور غیر متزلزل حمایت کی طویل تاریخ پر مبنی ہیں۔
تقریب کے شرکاء نے ترک مسلح افواج کی بہادری، قربانیوں اور خدمات کو خراج تحسین پیش کیا جب کہ پاکستان اور ترکیہ کے درمیان دیرینہ دفاعی و تزویراتی شراکت داری کو مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ کیا گیا۔
دوسری ترجمان پاک فوج کا مزید کہنا تھا کہ تقریب میں پاک فوج کے افسران، جمہوریہ ترکیہ کے سفارتخانے کے حکام اور دیگر معزز مہمانوں نے شرکت کی۔
مزید برآں تقریب کے اختتام پر جمہوریہ ترکیہ کے عوام اور مسلح افواج کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار بھی کیا گیا۔