قلعہ عبداللہ میں مسلح افراد کی فائرنگ، 3 افراد جاں بحق

image

بلوچستان کے ضلع قلعہ عبداللہ میں نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ سے 3 افراد جاں بحق ہوگئے جبکہ ملزمان 2 افراد کو اغوا کرکے اپنے ساتھ لے گئے۔

واقعے کے بعد جاں بحق افراد کے لواحقین نے لاشیں سڑک پر رکھ کر احتجاج کیا اور ملزمان کی گرفتاری کا مطالبہ کیا۔ احتجاج کے باعث اہم شاہراہ کوئٹہ چمن ٹریفک کے لیے بند ہوگئی، جس سے آمدورفت متاثر ہوئی۔

ڈپٹی کمشنر قلعہ عبداللہ کا کہنا ہے کہ مغوی افراد کی بحفاظت بازیابی انتظامیہ کی اولین ترجیح ہے۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US