بلاول بھٹو زرداری کی منگنی اور شادی کی افواہوں کی سخت تردید

image

پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے ایک ویڈیو پیغام کے ذریعے سوشل میڈیا پر اپنی منگنی اور شادی سے متعلق گردش کرنے والی تمام خبروں اور افواہوں کو سختی سے مسترد کردیا ہے۔

انہوں نے اپنے پیغام میں وضاحت کی کہ سوشل میڈیا پر نہ صرف ان کی بات پکی کروائی گئی بلکہ منگنی اور شادی کا دعویٰ بھی کردیا گیا، حالانکہ حقیقت میں ایسا کچھ نہیں ہوا۔

بلاول بھٹو نے نام نہاد 'پرنسز گلوریا' نامی شخصیت سے بھی مکمل لاعلمی کا اظہار کیا۔

پی پی پی چیئرمین نے مزید کہا کہ اس نوعیت کا سوشل میڈیا ڈرامہ اور افواہیں ملک میں درپیش حقیقی اور اہم ترین مسائل سے عوام کی توجہ ہٹانے کی ایک کوشش ہیں۔

انہوں نے واضح کیا کہ اگر ان کی ذاتی زندگی کے حوالے سے کوئی بھی اہم فیصلہ ہوگا تو اس کا باضابطہ اعلان ان کا خاندان خود کرے گا، تب تک لوگ ان افواہوں پر دھیان دینے کے بجائے حقیقی مسائل پر توجہ مرکوز رکھیں۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US