انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے پہلی ویمنز چیمپئنز ٹرافی کی میزبانی انڈیا کے سپرد کردی ہے، جس کا انعقاد 14 سے 28 فروری تک ممبئی اور وڈودرا میں ہوگا۔
یہ ٹورنامنٹ پہلے سری لنکا میں ہونا تھا، تاہم سری لنکا کو ابھی جولائی کی آئی سی سی سالانہ کانفرنس میں طے شدہ گائیڈ لائنز کے مطابق اصلاحات پر عمل کرنا ہے جس کے باعث میزبانی منتقل کردی گئی۔
اس ایونٹ میں کل چھ ٹیمیں حصہ لیں گی جن میں آسٹریلیا، انگلینڈ، انڈیا، نیوزی لینڈ، ساؤتھ افریقہ اور سری لنکا شامل ہیں۔
ان ٹیموں کا انتخاب ویمنز ٹی ٹوئنٹی رینکنگ کی بنیاد پر کیا گیا ہے، جس کے لیے 6 جولائی کو کوالیفیکیشن کی آخری تاریخ (کٹ آف ڈیٹ) مقرر کی گئی تھی۔