کامران اکمل کا نیشنل کرکٹ اکیڈمی کا دورہ، جدید سہولتوں اور ترقیاتی کاموں کی تعریف

image

سابق ٹیسٹ وکٹ کیپر کامران اکمل نے نیشنل کرکٹ اکیڈمی کا دورہ کیا جہاں ڈائریکٹر ہائی پرفارمنس عاقب جاوید نے انہیں اکیڈمی کے مختلف شعبوں، جاری ترقیاتی منصوبوں اور پلیئر ڈیولپمنٹ ماڈل کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی۔

کامران اکمل نے باب ولمر انڈور اسکول میں جدید بولنگ مشین کا جائزہ لیا اور ایل سی سی اے گراؤنڈ میں بائیو مکینکس لیب کے قیام سمیت جدید ڈریسنگ رومز کی تعمیر کے کاموں کو سراہا۔

انہوں نے اکیڈمی کی جدید سہولتوں اور پروفیشنل ماحول پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے امید ظاہر کی کہ اس سے پاکستان کرکٹ کو مثبت نتائج حاصل ہوں گے۔

اس موقع پر ڈائریکٹر ہائی پرفارمنس عاقب جاوید نے بتایا کہ ایل سی سی اے گراؤنڈ میں مختلف کنڈیشنز کے مطابق 19 پچز تیار کی گئی ہیں اور پریکٹس کے لیے ہر پیر کو ایک نئی وکٹ تیار کی جاتی ہے۔

انہوں نے مزید بتایا کہ انڈر 15 کے کھلاڑیوں کے لیے لیول ون کوچنگ کورس متعارف کرایا گیا ہے، جبکہ پاکستان کرکٹ بورڈ جلد ہائی پرفارمنس سینٹر پشاور کا افتتاح بھی کرنے جا رہا ہے۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US