کراچی کی نجی ہاؤسنگ سوسائٹی میں چوری، گھر کا صفایا

image

کراچی کے ایم نائن گڈاپ سٹی میں نجی ہاؤسنگ سوسائٹی کے ایک گھر میں چوری کی واردات ہوئی، جہاں نامعلوم ملزمان اہل خانہ کی غیر موجودگی میں 30 تولہ سونا اور 5 ہزار امریکی ڈالر لے کر فرار ہوگئے۔

پولیس کے مطابق واردات اسٹریٹ نمبر 11 میں پیش آئی۔ اطلاع ملنے پر پولیس اور کرائم سین یونٹ نے موقع پر پہنچ کر شواہد جمع کرلیے، جبکہ مزید تحقیقات جاری ہیں۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US