پاکستان کرکٹ ٹیم انگلینڈ کے خلاف ٹیسٹ سیریز کے سلسلے میں برمنگھم پہنچ گئی ہے، جہاں عبداللہ فضل، عرفات منہاس اور عمران رندھاوا نے بھی قومی اسکواڈ کو جوائن کرلیا ہے۔
قومی کھلاڑی 4 ستمبر کو ایجبسٹن کرکٹ گراؤنڈ میں صبح ساڑھے نو بجے ٹریننگ سیشن میں حصہ لیں گے۔
پاکستان اور انگلینڈ کے مابین سیریز کا تیسرا اور آخری ٹیسٹ میچ 9 ستمبر سے ایجبسٹن کرکٹ گراؤنڈ، برمنگھم میں کھیلا جائے گا۔