ایبٹ آباد: ایک کروڑ 80 لاکھ روپے کے بینک فراڈ کا مرکزی ملزم گرفتار، 24 افراد کے اکاؤنٹس استعمال کرنے کا انکشاف

image

نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی (این سی سی آئی اے) ایبٹ آباد نے ایک کروڑ 80 لاکھ روپے کے مبینہ بینک فراڈ میں مرکزی ملزم کو گرفتار کرلیا۔

حکام کے مطابق تحقیقات کے دوران انکشاف ہوا ہے کہ ملزم نے مبینہ مالی فراڈ کی وارداتوں کے لیے 24 مختلف افراد کے بینک اکاؤنٹس استعمال کیے۔ مرکزی ملزم کی گرفتاری سے قبل اس مقدمے میں 6 دیگر مشتبہ افراد کو بھی حراست میں لیا جاچکا ہے۔

این سی سی آئی اے نے شہریوں کو خبردار کیا ہے کہ اپنے بینک اکاؤنٹس، موبائل والٹس، اے ٹی ایم کارڈز، پن کوڈز اور ون ٹائم پاس ورڈز (او ٹی پی) کسی دوسرے شخص کے حوالے نہ کریں، کیونکہ ان معلومات کا غلط استعمال بھاری مالی نقصان کا باعث بن سکتا ہے۔

ادارے نے شہریوں کو ہدایت کی ہے کہ اپنے بینک اکاؤنٹس میں کسی بھی مشکوک یا غیر معمولی لین دین کی صورت میں فوری طور پر متعلقہ حکام کو آگاہ کریں تاکہ مالی فراڈ کی روک تھام اور نقصان سے بچاؤ ممکن بنایا جاسکے۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US