پمز آتشزدگی میں نومولود کی جان بچانے والی نرس کے لیے تمغۂ خدمت کا اعلان

image

وزیراعظم شہباز شریف نے پمز آتشزدگی کے دوران اپنی جان پر کھیل کر نومولود کی جان بچانے والی نرس رضیہ نورین سے ملاقات کی اور ان کی بہادری و جذبے کو سراہا۔

وزیراعظم نے نرس رضیہ نورین کی خدمات کے اعتراف میں انہیں 23 مارچ کو تمغۂ خدمت دینے کا اعلان کیا جبکہ انہیں ایک کروڑ روپے کا انعام بھی دیا۔

شہباز شریف نے کہا کہ رضیہ نورین نے ہمت اور خدا خوفی کے ساتھ اپنی جان خطرے میں ڈال کر بچے کی جان بچائی، پوری قوم کو ان کی جرأت اور بہادری پر فخر ہے۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US