پاکستان نے نارووال کے اڈہ سراج میں ہندو مندر توڑنے سے متعلق بھارتی وزارتِ خارجہ کا دعویٰ مسترد کردیا۔
ترجمان دفتر خارجہ سجاد حیدر خان نے کہا کہ مندر کی عمارت 21 جولائی کو شدید بارشوں سے متاثر ہوئی مقامی حکام نے نقصان کا جائزہ لے کر بحالی کے اقدامات شروع کردیئے ہیں۔
انہوں نے بھارتی دعوے کو جھوٹا اور سیاسی مقاصد پر مبنی قرار دیتے ہوئے کہا کہ حقائق مسخ کرنے سے بھارت میں اقلیتوں پر مظالم سے توجہ نہیں ہٹائی جاسکتی۔