مینز جونیئر ایشیا کپ 2026: پاکستان نے قازقستان کو 0-15 سے ہرا دیا، رانا ولید مین آف دی میچ

image

چین میں جاری مینز جونیئر ایشیا کپ 2026 کے پول B کے میچ میں پاکستان نے قازقستان کو ایک طرفہ مقابلے کے بعد 0-15 سے شکست دے دی۔ پاکستان ٹیم نے میچ کے آغاز سے ہی حریف ٹیم پر دباؤ بنائے رکھا اور مسلسل گولز کے حملے جاری رکھے۔

پاکستان کی جانب سے رانا عبدالسامی اور رانا ولید نے شاندار ہیٹ ٹرکس سمیت 4، 4 گول اسکور کیے، جبکہ ندیم خان نے 2 گول بنائے۔ بشارات علی، غلام مصطفیٰ، علی انصر، محمد یحییٰ نجیب اور حمزہ علی نے ایک ایک گول کر کے ٹیم کی فتح میں اپنا حصہ ڈالا۔ پاکستان کے رانا ولید کو میچ کا بہترین کھلاڑی (مین آف دی میچ) قرار دیا گیا۔

پاکستان ہاکی فیڈریشن کے صدر محی الدین احمد وانی نے قومی جونیئر ٹیم کو اس فتح پر مبارکباد پیش کرتے ہوئے آئندہ میچز کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US