ایشین گیمز: اے سی سی کی درخواست پر ویمن کرکٹرز کی رہائش اپ گریڈ، مینز ٹیموں کے لیے یکساں انتظامات برقرار

image

ایشین گیمز میں شرکت کرنے والی ویمن کرکٹ ٹیموں کی رہائش گاہوں کو اپ گریڈ کردیا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق ایشین کرکٹ کونسل (اے سی سی) کی درخواست اور پہلے وفد کے جائزے کے بعد ویمن کرکٹرز کے لیے بہتر رہائش کا انتظام کیا گیا، جبکہ مینز کرکٹ ٹیموں کی رہائش دیگر تمام ایتھلیٹس کے لیے مختص رہائش کے مطابق ہی برقرار رکھی گئی ہے۔

اے سی سی ذرائع کا کہنا ہے کہ ان کا بنیادی کام ٹیکنیکل کرکٹ گائیڈنس فراہم کرنا ہے، جبکہ رہائش کا انتظام ایشین گیمز انتظامیہ کی ذمہ داری ہے۔ تاہم، کرکٹ کی اہمیت کو مدنظر رکھتے ہوئے اے سی سی نے کھلاڑیوں کے لیے بہتر سہولیات کا مطالبہ کیا تھا۔

ایشین گیمز انتظامیہ نے تمام متعلقہ کرکٹ بورڈز اور نیشنل اولمپک کمیٹیوں کو واضح کیا ہے کہ اگر کسی بورڈ کو فراہم کردہ رہائش مناسب نہ لگے یا وہ اضافی بہتر سہولیات چاہتے ہوں تو وہ اپنے طور پر متبادل انتظام کرسکتے ہیں۔

اے سی سی کو فی الحال کسی بورڈ کی جانب سے انفرادی طور پر رہائش کے انتظام سے متعلق اطلاع نہیں ملی ہے۔

علاوہ ازیں، اے سی سی کا دوسرا وفد بھی انتظامات کا جائزہ لے چکا ہے اور اے جی ایم کے بعد دیگر بورڈز کو بھی جائزہ وفد کے ہمراہ دورے کی دعوت دی گئی تھی۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US