برمنگھم کے ایجبسٹن کرکٹ اسٹیڈیم میں قومی کرکٹ ٹیم کا پریکٹس سیشن بارش کے باعث متاثر ہوگیا، جس کے بعد کھلاڑیوں نے انڈور پریکٹس سیشن میں حصہ لیا۔
کوچز کی زیرِ نگرانی ہونے والے اس سیشن کے دوران کھلاڑیوں نے بیٹنگ اور بولنگ کی بھرپور نیٹ پریکٹس کی۔
اسکواڈ میں شامل ہونے والے نئے کھلاڑیوں عمران رندھاوا، عبداللہ فضل اور عرفات منہاس نے بھی پریکٹس سیشن میں شرکت کی۔
دوسری جانب صائم ایوب، محمد عمران جونیئر، سعد بیگ اور رضااللہ آج برمنگھم پہنچ کر اسکواڈ کو جوائن کریں گے۔