جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے حکومت کی جانب سے 15 صوبے بنانے کی تجویز کو مسترد کرتے ہوئے اسے غلط فیصلہ قرار دے دیا۔
خانیوال میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ پاکستان کے آئین کا مذاق بنایا جا رہا ہے دو صوبے پہلے ہی جل رہے ہیں اور حکومت نئے صوبوں کی بات کر رہی ہے۔ حکومت عوامی اعتماد مکمل طور پر کھو چکی ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ فاٹا انضمام کا فیصلہ بھی بدترین ثابت ہوا جبکہ پیپلز پارٹی اور تحریک انصاف سے بات چیت جاری ہے اور اسمبلی میں مشترکہ لائحہ عمل بنایا جائے گا۔