بانی پی ٹی آئی کو نئے صوبوں کے معاملے میں ساتھ رکھنا ہوگا، اسد عمر

image

سابق وفاقی وزیر اسد عمر نے کہا ہے کہ نئے صوبوں کے قیام کے لیے بانی پی ٹی آئی عمران خان کو بھی ساتھ رکھنا ہوگا ان کی شمولیت کے بغیر نئے صوبوں کا تصور نہیں بنتا۔

لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اسد عمر نے کہا کہ تمام اسمبلیوں میں نئے صوبوں کے معاملے پر بات ہونی چاہیے۔

ان کا کہنا تھا کہ حکومت نے پی ٹی آئی کو دیوار سے لگا دیا ہے جبکہ پنجاب حکومت نے کسانوں کے ساتھ اچھا سلوک نہیں کیا اسے کسانوں سے معافی مانگتے ہوئے استعفیٰ دینا چاہیے۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US