پاسپورٹ کاؤنٹرز ہفتے کے روز بھی کھلے رکھنے کا اعلان

image

ملک بھر میں شہریوں کے لیے پاسپورٹ ڈیلیوری کاؤنٹرز ہفتے کے روز بھی کھلے رکھنے کا اعلان کر دیا گیا ہے۔

محکمہ پاسپورٹس کے اعلامیے کے مطابق کاؤنٹرز ہفتہ کے روز صبح 8 بجے سے شام 4 بجے تک کھلے رہیں گے۔ یہ خصوصی سہولت دو ماہ تک جاری رہے گی۔

شہری ہفتے کے روز بھی اپنے تیار پاسپورٹس وصول کرسکیں گے۔ اعلامیے کے مطابق 6 ماہ سے زائد عرصے تک وصول نہ کیے گئے پاسپورٹس حکومتی پالیسی کے تحت تلف کیے جائیں گے۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US