پاکستانی ماہی مصنوعات کی برآمدات 57 کروڑ ڈالر تک پہنچ گئیں

image

پاکستان نے مالی سال 2026 میں ماہی مصنوعات کی برآمدات میں نیا ریکارڈ قائم کرلیا، برآمدات تقریباً 57 کروڑ ڈالر تک پہنچ گئیں۔

میرین فشریز ڈپارٹمنٹ کے مطابق پاکستانی ماہی مصنوعات کی یورپی مارکیٹ میں دوبارہ رسائی سے عالمی خریداروں کا اعتماد بحال ہوا ہے۔ حکام کا کہنا ہے کہ خام مال کے بجائے ویلیو ایڈڈ مصنوعات برآمد کی جائیں تو ماہی مصنوعات کی برآمدات 3 ارب ڈالر تک بڑھائی جاسکتی ہیں۔

پاکستانی ماہی مصنوعات پر یورپی یونین نے 2007 میں پابندی عائد کی تھی، تاہم 2013 میں 4 کمپنیوں کو جزوی رسائی ملی اور کئی سال کی کوششوں کے بعد یورپی مارکیٹ میں پاکستانی مصنوعات پر اعتماد بحال ہوا۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US