گل پلازا آتشزدگی کیس: مارکیٹ ایسوسی ایشن مرکزی ذمہ دار قرار

image

پولیس نے گل پلازا آتشزدگی کیس کا چالان عدالت میں جمع کرا دیا، جس میں مارکیٹ ایسوسی ایشن کو مرکزی ذمہ دار قرار دیا گیا ہے۔

پولیس چالان کے مطابق کیس میں 87 گواہان شامل کیے گئے ہیں جبکہ فائر سیفٹی انتظامات پر بھی سوالات اٹھائے گئے ہیں۔ تفتیش کے دوران سی سی ٹی وی فوٹیج سمیت مختلف شواہد حاصل کیے گئے۔

فارنزک رپورٹ کے مطابق ملبے سے دھماکا خیز مواد یا قابلِ اشتعال مائع کے شواہد نہیں ملے۔ پولیس کے مطابق کے ایم سی، فائر بریگیڈ اور سول ڈیفنس کی جانب سے غفلت ثابت نہیں ہوئی۔

چالان میں گل پلازا انتظامیہ کی مبینہ غفلت اور عمارت میں فائر سیفٹی انتظامات سے متعلق بیانات بھی شامل ہیں۔ پولیس نے مزید قانونی کارروائی کے لیے چالان عدالت میں جمع کرا دیا۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US