ویمنز ایشیا کپ فائنل: اے سی سی صدر محسن نقوی فائنل میں مہمانِ خصوصی ہوں گے

image

ایشین کرکٹ کونسل (اے سی سی) کے صدر محسن نقوی ویمنز ایشیا کپ 2026 کے فائنل میں شرکت کے لیے دبئی جائیں گے جہاں وہ اختتامی تقریب کے مہمانِ خصوصی ہوں گے۔

ذرائع کے مطابق محسن نقوی فائنل کے بعد انعامات تقسیم کریں گے اور فاتح ٹیم کو ٹرافی پیش کریں گے۔

دوسری جانب ممکنہ طور پر بھارتی ویمن ٹیم کے فاتح بننے کی صورت میں ٹرافی وصول کرنے کے معاملے پر بھی بحث شروع ہوگئی ہے۔ ذرائع کے مطابق گزشتہ برس ایشیا کپ جیتنے والی بھارتی مینز ٹیم نے ٹرافی وصول نہیں کی تھی، جس پر تنازع کھڑا ہوا اور اسے اسپورٹس مین اسپرٹ کے منافی قرار دیتے ہوئے تنقید کا سامنا کرنا پڑا تھا۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US