پاکستان ہاکی فیڈریشن نے واضح کیا ہے کہ ایف آئی ایچ ورلڈ کپ 2026 کا قومی اسکواڈ ہی کوریا اور بعد ازاں ایشین گیمز میں پاکستان کی نمائندگی کرے گا، اسکواڈ میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی۔
پی ایچ ایف کے مطابق قومی ٹیم 6 سے 14 ستمبر 2026 تک جنوبی کوریا کا دورہ کرے گی، جہاں ایشین گیمز کی تیاری کے لیے کوریا کی ٹیم کے ساتھ مشترکہ ٹریننگ اور تین پریکٹس میچز کھیلے گی۔
قومی ٹیم 5 ستمبر کو کوریا روانہ ہوگی اور 14 ستمبر کی رات وطن واپس پہنچے گی۔ پی ایچ ایف کے ترجمان کے مطابق دورہ کھلاڑیوں کو ایشین گیمز سے قبل اپنی تیاریوں کو حتمی شکل دینے اور خامیوں پر قابو پانے کا اہم موقع فراہم کرے گا۔