جونیئر ایشیا ہاکی کپ، پاکستان نے قازقستان کو 15-0 سے شکست دے دی

image

جونیئر ایشیا کپ ہاکی میں پاکستان مینز ٹیم نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے قازقستان کو 0-15 سے شکست دے دی۔

پول بی کے میچ میں پاکستان کی جانب سے عبدالسامی اور رانا ولید نے 4،4 گول اسکور کیے، جبکہ ندیم خان نے 2 گول کیے۔

دوسری جانب ویمنز چیلنجر پول میں پاکستان ویمنز ٹیم نے ہانگ کانگ چائنا کو 0-2 سے شکست دی، دونوں گول شارقہ نے اسکور کیے۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US