مٹیاری: مذہبی رسومات کی ادائیگی کے دوران 3 نوجوان نہر میں ڈوب گئے

image

مٹیاری کے شوگر مل روڈ پر مذہبی رسومات کی ادائیگی کے دوران 3 نوجوان نہر میں ڈوب گئے۔

پولیس کے مطابق واقعے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو آپریشن شروع کر کے تینوں افراد کی لاشیں نہر سے نکال لی گئیں۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ جاں بحق ہونے والوں کی شناخت کمار، انیل اور ریتھک کے نام سے ہوئی ہے اور تینوں نوجوان مذہبی رسومات کی ادائیگی کے لیے نہر کے کنارے بیٹھے تھے۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US