محمد حمزہ راجہ کا عالمی اعزاز: مسٹر یونیورس 2026 میں گولڈ میڈل اور اوور آل ٹائٹل پاکستان کے نام

image

انٹرنیشنل فیڈریشن آف باڈی بلڈنگ اینڈ فٹنس (آئی ایف بی بی) کے زیر اہتمام سوئٹزرلینڈ میں منعقدہ مسٹر یونیورس 2026 چمپیئن شپ میں پاکستان واپڈا کے باڈی بلڈر محمد حمزہ راجہ نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے مینز فیزیک کیٹگری میں گولڈ میڈل اور مجموعی (اوور آل) ٹائٹل اپنے نام کر لیا ہے۔

ترجمان واپڈا کے مطابق اس تاریخی کامیابی کے ساتھ ہی محمد حمزہ راجہ نے آئی ایف بی بی پرو کارڈ بھی حاصل کر لیا ہے، جس کے بعد وہ بین الاقوامی مقابلوں میں مجموعی ٹائٹل اور پرو کارڈ جیتنے والے پہلے پاکستانی ایتھلیٹ بن گئے ہیں۔

سوئٹزرلینڈ میں ہونے والے اس عالمی مقابلے میں دنیا بھر کے 26 ممالک سے ایتھلیٹس نے شرکت کی۔

واپڈا سپورٹس بورڈ کی جانب سے محمد حمزہ راجہ کو اس شاندار اور تاریخی فتح پر مبارکباد پیش کی گئی ہے۔

بورڈ کا کہنا ہے کہ یہ کامیابی پاکستان اور واپڈا کے لیے انتہائی فخر کا مقام ہے۔ ترجمان کا مزید کہنا تھا کہ واپڈا ملک میں کھیلوں کے فروغ اور قومی و بین الاقوامی سطح پر نیا ٹیلنٹ سامنے لانے کے لیے اپنا کلیدی کردار ادا کرتا رہے گا۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US