ریسلر انعام بٹ کا ڈوپ ٹیسٹ مثبت آگیا، کارروائی کا امکان

image

پاکستانی ریسلر انعام بٹ کا ڈوپ ٹیسٹ مثبت آنے کے معاملے میں اہم پیش رفت سامنے آئی ہے۔ذرائع کے مطابق انعام بٹ نے ایشین بیچ گیمز میں ڈوپ ٹیسٹ سے قبل آنکھوں کی بیماری کے علاج کے لیے استعمال کی جانے والی دوا سے متعلق معلومات فراہم نہیں کیں جس کے بعد ان کا ڈوپ ٹیسٹ مثبت آیا اور مئی میں انہیں نوٹس جاری کیا گیا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ انعام بٹ نے آنکھوں کے ٹیسٹ، اسکینز اور استعمال کی جانے والی ادویات کی مکمل فہرست متعلقہ حکام کو فراہم کردی جبکہ آئی ٹی اے نے کیس کا جائزہ لینے کے ساتھ ان کا دوبارہ ٹیسٹ بھی کیا۔ ممنوعہ دوا کی مقدار انتہائی کم اور علاج کے لیے استعمال ہونے والی تھی، قوت بخش دوا نہیں تھی۔

ذرائع کے مطابق انعام بٹ کو مذکورہ ادویات استعمال کرنے کی اجازت بھی دے دی گئی ہے تاہم ٹیسٹ سے قبل دوا کے استعمال سے آگاہ نہ کرنے پر ان کے خلاف کارروائی کا امکان موجود ہے۔ معاملے پر متعلقہ اتھارٹیز سے خط و کتابت جاری ہے جبکہ انعام بٹ بی سیمپل ٹیسٹ کے لیے نہیں جائیں گے اور ضرورت پڑنے پر کیس کو کھیلوں کی ثالثی عدالت میں لے جایا جا سکتا ہے۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US