ایشین گیمز : مینز اور ویمنز کرکٹ مقابلوں کا شیڈول جاری

image

ایشین کرکٹ کونسل نے ایشین گیمز کے مینز اور ویمنز کرکٹ مقابلوں کا شیڈول جاری کردیا۔ کرکٹ مقابلے 17 ستمبر سے 3 اکتوبر تک ہوں گے۔

پاکستان ویمنز ٹیم اپنا پہلا میچ 17 ستمبر کو تھائی لینڈ کے خلاف کھیلے گی، جبکہ ویمنز سیمی فائنلز 20 اور فائنل 22 ستمبر کو ہوگا۔

مینز کرکٹ کا کوالیفائنگ راؤنڈ 24 سے 26 ستمبر تک ہوگا، جبکہ پاکستان 28 ستمبر کو گروپ بی کی دوسری پوزیشن والی ٹیم کے خلاف کھیلے گا۔ مینز سیمی فائنلز یکم اکتوبر اور فائنل 3 اکتوبر کو ہوگا۔

پاکستان، بھارت، بنگلادیش اور سری لنکا کو سیڈڈ ٹیموں میں شامل کیا گیا ہے اور یہ ٹیمیں براہ راست کوارٹر فائنل کھیلیں گی۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US